مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین میں اسلامی تعلیمات عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں سڈنی ڈویژن اور شعبہ مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔دورانِ مدنی مشورہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے ترقی کے لئے مختلف موضوعات پر کلام کیا جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل پرسنز (گونگی، بہری اور نابینا اسلامی بہنوں) میں دینی کام کرنا٭آن لائن سیکھنے سکھانے کے حلقے لگانا٭علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت دینا٭اکتوبر 2023ء کو کراچی میں نگران اسلامی بہنوں کے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنا٭فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز اور فیضانِ شریعت کورس میں داخلے کروانا٭سنتوں بھرے اجتماعات کے پمفلیٹس میل کرنا٭کارکردگی کے اہداف٭محرم الحرام کے مدنی پھول٭ نگرانِ شوریٰ کے مشورے کے مدنی پھول٭دعائے صحت اجتماع کے اعلانات۔

اس کے علاوہ سنتوں بھرے اجتماعات میں درودِ پاک پڑھنے کے حوالے سے نگران اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی گئی جبکہ مدرسۃالمدینہ بالغان کی کابینہ سطح کی اسلامی بہنوں سے ٹیسٹ مجلس کا فالو اپ لیا گیا۔

بعدازاں ڈیلی کلاسز میں تفسیر کے سیکھنے سکھانے کے حلقوں اور نوجوان اسلامی بہنوں کے درمیان لرننگ سیشن کروانے کے متعلق مشاورت کی گئی۔